مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کا پولیس اہلکاروں کی ’’گود‘‘ میں سیلابی علاقوں کا دورہ

Published on August 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

2
نئی دہلی(یوا ین پی)بھارت میں سیاست دانوں کے شاہانہ انداز کی انوکھی مثال سامنے آ گئی ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کو پولیس اہلکاروں نے گود میں اٹھا لیا۔  بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی پر مامور وفادار اہلکاروں نے ان کا مذاق بنا ڈالا۔ شیو راج سنگھ چوہان ضلع پاننا کے سیلابی علاقوں کا دورہ کر رہے تھے۔ کپڑے اور جوتے سیلابی پانی میں خراب ہونے کے خوف سے پولیس اہلکاروں نے انہیں گود میں اٹھا لیا اور وزیر اعلیٰ موصوف بھی خوشی سے گود میں سوار ہو گئے۔ ایک اور جگہ وزیر اعلیٰ نے اپنے جوتے اتار کر ساتھی کو تھما دیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog