پٹرول بحران کے باعث دولہا بارات گدھا گاڑی پر سوار کرکے دلہن لینے پہنچ گیا  

Published on January 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 422)      No Comments

123گوجرانوالہ(یو این پی) ایک او ر بارات پٹرول بحران کا شکا ر ہوگئی لیکن دولہا نے ہار نہ مانتے ہوئے دلہن کو گاڑی پر کے بجائے گدھا گاڑی پر لینے کے لیے بارات کے کر پہنچ گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق دولہے نے گدھا گاڑی کا استعمال کر کے ایک بار پھر پرانے وقت کی یاد تازہ کر دی ہے اور دولہن کو لینے کے لیے بارات کو بینڈ باجہ سمیت گدھا گاڑیوں پر سوار کرکے دولہن کے گھر جا پہنچا ۔
بارات میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے جو گدھا گاڑیوں پر سفر کرتے لڑکی لینے شادی ہال تک پہنچے۔ اس موقع پر دولہا منصور نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قلت کے باعث کرائے کی گاڑیاں بھی نہیں مل رہیں جب کہ جو گاڑیاں دستیاب ہیں وہ بہت کرایہ مانگ رہی ہیں جس کی وجہ سے مجبوراً گدھا گاڑیوں پر بارات لائے ہیں۔

 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes