عاطف اسلم کا بھارت میں کنسرٹ کرنے سے انکار

Published on August 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

6کراچی:(یو این پی)  پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بقیہ جات کی عدم ادائیگی پر بھارتی شہر گر گاؤں میں کنسرٹ کرنے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم کو 27 اگست کو گر گاؤں میں ایک کنسرٹ میں شرکت کرنا تھی تاہم انہوں نے اس سے انکار کر دیا ہے۔عاطف اسلم کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری بیان کے مطابق ” آرگنائزر نے مقررہ وقت تک پرفارمنس کی رقم منتقل نہیں کی تھی”۔ اس پوسٹ میں عاطف اسلم کے پرستاروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ٹکٹیں خریدنے سے پہلے ہوشیار رہیں ” ہم پرستاروں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کنسرٹ کے ٹکٹ نہ خریدیں اور مستقبل میں اس کمپنی کے کنسرٹس سے دور رہیں”۔ 32 سالہ عاطف اسلم نے 2005 میں بولی وڈ میں پہلا گانا فلم زہر کے لیے گایا تھا اور انہیں انڈیا میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ عاطف اسلم کے کریڈٹ میں دوری، جینا جینا اور متعدد دیگر ہٹ گانے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy