میں اور میری جماعت احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گی؛فیصل واوڈا

Published on August 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

3
کراچی(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں اور میری جماعت احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گی، اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے مقدمے کا اندراج نامعلوم افراد کے خلاف درج نہیں ہونے دوں گا۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں خود پر ہونے والے حملے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ان کے ہمراہ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ واقعے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی اور قاتلانہ حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار بھی کیا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے میرے دائیں اور پھر بائیں جانب سے فائرنگ کی گئی۔ ملزمان نے اپنی پوری منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ والدین اور عوام کی دعاؤں سے جان بچی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی کسی پارٹی یا فرد پر حملے کا الزام نہیں لگاؤں گا اور نہ ہی واقعے کی ایف آئی آر کسی نامعلوم افراد کے خلاف نہیں درج کرائی جائے گی، مجھے پتا چل گیا کہ ٹھیک کام کر رہا ہوں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم خون دیں گے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے، انہوں نے بتایا کہ نیب نے مدد کے لئے بلایا تھا، نیب کے دفتر سے نکلے تو سب میرین چورنگی پر ایک لڑکے کو گولی چلاتے دیکھا۔ اس موقع پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں نے خود ایک لڑکے کو دیکھا جو فیصل کی طرف فائرنگ کر رہا تھا۔ لیکن اللہ پاک کی مدد اور بلٹ پروف گاڑی ہونے کی وجہ سے ہم محفوظ رہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کراچی میں غیر قانونی قبضوں کے خلاف نیب میں ثبوت جمع کرا کر واپس آ رہے تھے ان کی گاڑی پر دہلی کالونی میں حملہ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes