پٹرول کی قیمتوں پر عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا ٗخورشید شاہ

Published on September 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

index
اسلام آباد (یو این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ پٹرول کی قیمتوں پر عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا ٗووٹ لیتے وقت عوامی ایشو یاد ہوتے ہیں ٗ ایوان میں پہنچ کرووٹ لینے والے عوام کو بھول جاتے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاافسوس سے کہتا ہوں عوامی مسائل پر حکومت کی توجہ نہیں ہوتی۔پٹرول پر عوام کوریلیف نہیں ملا،بین الاقوامی ریلیف عوام کاحق بنتاہے تاہم اسے اپنے خزانے میں ڈال دیاجاتاہے،اپنے ریونیو کو بڑھانے کیلئے عوام پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے ٗپاکستان کی تاریخ میں کبھی پٹرولیم مصنوعات پراتنا سیلز ٹیکس نہیں لگا جتنا اس بار لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ لیتے ہوئے عوامی ایشو یاد ہوتے ہیں ، ووٹ لینے کیلئے پاؤں پرہاتھ رکھتے ہیں،ایوان میں آکرعوام کے مسائل بھول جاتے ہیں۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ چھ ستمبر قومی تاریخ میں اہم ترین دن ہے، ہمارے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم اور وطن کا دفاع کیا، ہمیں اس بات پر غور کرنا چاہیے اور تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ وفاق پاکستان پر چاروں وفاقی اکائیوں کے یکساں حقوق ہیں، ہمیں اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنی چاہیے، عوامی مسائل اور ایشوز ہم سب کے مشترکہ ہیں کیونکہ ہم عوام کے نمائندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں ویلفیئر اور عوام کی بھلائی کے لئے ہوتی ہیں، ہر سیاسی جماعت کا اپنا منشور ہوتا ہے، ہم عوام سے مینڈیٹ لے کر یہاں ان کی آواز بلند کرنے کے لئے آتے ہیں، ویلفیئر کا تصور اب کمرشل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ‘ کسانوں کو کھاد کے حصول سمیت کئی مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، یہ خبر آرہی تھی کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی مگر ایسا نہیں ہوا بلکہ پٹرول کی قیمتوں پر تین فیصد سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا۔ ڈیزل پرسیلز ٹیکس ساڑھے چار روپے کردیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات پر موجودہ حکومت نے ایک ارب ڈالر اضافی ریونیو وصول کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes