رائیونڈ مارچ سے روکنے کیلئے (ن) لیگی غنڈے بدمعاشی پر اتر آئے ہیں، عمران خان

Published on September 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments

555
اسلام آباد(یو این پی)  پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بدمعاش رائیونڈ مارچ کو روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے غنڈوں کی جانب سے رائیونڈ مارچ کو روکنے کے لئے خیبر پختونخوا اسمبلی پر دھاوا بولنا انتہائی شرمناک ہے اور یہ (ن) لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ فاروق احمد خان لغاری کے دور صدارت میں (ن) لیگ والوں نے لغازی ہاؤس کی جانب مارچ کیا جب کہ پیپلز پارٹی کے دور میں (ن) لیگ والوں نے ایوان صدر کی دیواروں پر چڑھنے کی کوشش کی۔تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کی جانب سے سب سے زیادہ شرمناک حرکت سپریم کورٹ پر حملہ تھا اور آج (ن) لیگی غنڈوں نے ایک بار پھر تاریخ دہراتے ہوئے خیبر پختونخوا اسمبلی پر دھاوا بولا۔عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا رائیونڈ کی جانب مارچ پرامن اور ہمارا قانونی حق ہے، ہم کسی کے گھر کی جانب مارچ نہیں کر رہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes