انسانی جان انتہائی قیمتی ہے اس کی حفاظت کے لئے کسی سطح پر کوئی غفلت نہیں ہونی چاہیے محمد علی اعجاز

Published on November 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments


اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ضلع میں بلند و بالا عمارتیں ،پلازے اور صنعتی یونٹس کی تعمیر میں فائر سیفٹی سمیت دیگر ایس او پیز کا ہر سطح پر خیال رکھا جائے ہر تحصیل کے بلڈنگ کے شعبہ جات ،بلڈنگ کورٹ پر عمل در آمد کو اولین اہمیت دیں انسانی جان انتہائی قیمتی ہے اس کی حفاظت کے لئے کسی سطح پر کوئی غفلت نہیں ہونی چاہیے بلند و بالا عمارتیں اور صنعتی یونٹس ہر لحاظ سے محفوظ ہونے چاہییں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں کمیٹی کے اراکین سمیت ،،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین،اسسٹنٹ کمشنر محمد آصف ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹڑ عبد المجید نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے ضلع میں بلند و بالا عمارتوں میں آگ سے بچاﺅ او ر ایمرجنسی کی صورت میں اخراج کے راستوں کے لئے بلڈنگ کورٹس ،عمارتوں میں لگائے گئے حفاظتی آلات ،آگ بجھانے کے آلات اور ایمرجنسی کی صورت میں لگائی جانے والی سیڑھیوں سے متعلق بریفنگ دی انہوں نے شہر میں ہائی ڈینٹس لگانے ،عارضی تجاوزات کے خاتمہ ایمبولینس کے ذریعے آگے بجھانے والی گاڑیوں کو محفوظ راستہ دینے سے متعلق بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ہدائیت کی کہ شہر میں بننے والی ملٹی سٹوری بلڈنگز میں حفاظتی آلات ،آگ بجھانے کے آلات لگانے کے فوری انتظامات کئے جائیں اور نئی عمارتوں کے بنانے کے لئے نقشہ اس وقت پاس کیا جائے جب نقشہ میں تمام حفاظتی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes