کوئٹہ : پولیس وین کے قریب بم دھماکہ‘ 2اہلکارجاں بحق‘ 8افراد زخمی

Published on September 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 561)      No Comments

3
کوئٹہ(یو این پی) عید کے دن بھی پولیس دہشت گردوں کے نشانے پر۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں پولیس وین کے قریب بم دھماکہ ہوا جس میں 2 اہلکار جاں بحق اور پانچ پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر ایک بار پھر زوردار دھماکے سے لرز اٹھا۔ دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی سے واپس پولیس لائن لے جانے والے ٹرک کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔دھماکہ انتہائی زور دار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا اور اس میں چھ سے آٹھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا اور سریاب روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جبکہ سریاب مل اور ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا۔وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے عوام کو نہیں ڈرایا جا سکتا۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز اور پولیس کو ہدایت کی کہ دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy