کویت‘ڈرون کی مدد سے قیدیوں تک منشیات پہنچانے کی کوشش

Published on September 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

kuwait1
کویت (یوا ین پی)کویت کی سیکیورٹی فورسز نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں سینٹرل جیل کے احاطے سے ایک چھوٹا ڈرون طیارہ پکڑا ہے جس کی مدد سے جیل میں منشیات پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سینٹرل جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ حال ہی میں انہیں جیل کے قریب ایک عجیب سے آواز سنائی دی۔ حکام نے اس کا پتا لگانے کی کوشش کی تو معلوم ہوا سے ایک برتن باندھا گیا تھا جس کے اندر پلاسٹک کے تین تھیلوں میں سفید رنگ کی مشکوک نوعیت کی منشیات رکھی گئی تھی۔ پولیس نے منشیات اور ڈرون طیارہ قبضے میں لینے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اس ڈرون طیارے کو کون کہاں سے کنٹرول کررہا تھا اور یہ منشیات کس کے لیے بھجوائی گئی تھیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes