بھارتی کمرشل طیاروں کی پاکستان میں نچلی پرواز پر پابندی

Published on October 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

5
لاہورکے اوپرسے بھارتی طیارے 29ہزارفٹ کی بلندی پرگزرسکیں گے،بھارتی میڈیا
لاہور/نئی دہلی(یو این پی)پاکستان نے اپنی فضائی حدودمیں بھارت کے کمرشل طیاروں کے نچلی سطح کی پروازکرنے پرپابندی لگا دی ، اس کے نتیجہ میں امریکہ، یورپ اورخلیجی ریاستوں کیلئے بھارتی پروازوں کو روٹ تبدیل کرنا پڑ سکتا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹ میں کہا گیا کہ لاہور کے اوپر سے گزرنے والے بھارتی مسافر طیارے اب 29 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر پرواز کرینگے ۔ آپریشنل وجوہات کی بنا پر یہ پابندی ماہ اکتوبر کیلئے نافذ العمل ہو گی ۔قبل ازیں گزشتہ پیر کے روز ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کی فضائی حدود سے گزرنے والے تمام سول طیاروں کو 33 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے فضائی حدود کا نچلا حصہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی پروازوں کیلئے مخصوص کر دیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes