تحریک انصاف کے نہ آنے سے سرحد پار کوئی اچھا پیغام نہیں جائے گا، خورشید شاہ

Published on October 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

1
عمران خان کا اجلاس میں شرکت نہ کرناسوالیہ نشان ہے ، کشمیر کے مسئلے پر دنیا کو یکجہتی کا پیغام دینا ہے
پاکستانی قوم کشمیر کے مسلے پر مضبوط طریقے سے کھڑی ہے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(یو این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنا عمران خان کا اپنا فیصلہ ہے لیکن تحریک انصاف کے نہ آنے سے کوئی اچھا پیغام نہیں جائے گا۔بدھ کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہمارا مطالبہ تھا، کشمیر کے مسئلے پر دنیا کو یکجہتی کا پیغام دینا ہے اور پاکستانی قوم کشمیر کے مسلے پر مضبوط طریقے سے کھڑی ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنا عمران خان کا اپنا فیصلہ تھا مگر سوالیہ نشان ضرور ہے کیونکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ مل کر کیا تھا تاہم عمران خان نے اگر غلطی سے بائیکاٹ کیا ہے تو واپس آ جائیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو اجلاس میں آنا چاہیے تھا، اپنا موقف دینا چاہیے تھا اور بارڈر پار میسج دینا چاہیے تھاکیونکہ یہ (ن)لیگ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا ذاتی مسئلہ نہیں جب کہ تحریک انصاف کے نہ آنے سے بارڈر پار کوئی اچھا پیغام نہیں جائے گا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بایئکاٹ کیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes