کشمیر پالیسی پر ہم سب ایک ہیں: بلاول بھٹو

Published on October 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

09
اسلام آباد(یو این پی)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹیرینز کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر پر سیاست نہیں کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے خورشید شاہ کے مطالبے پر آل پارٹیز کانفرنس بلا کر ساری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ کشمیر کے مسئلے پر ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پیپلز پارٹی کا ویژن تھا۔ بلاول نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اے پی سی میں وزیر اعظم نواز شریف سے چند ایشوز پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پاناما لیکس پر بھی وزیر اعظم سے اپوزیشن کے ٹی او آرز پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس دنیا کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل ہے۔بلاول کا مزید کہنا تھا کہ آج مسئلہ کشمیر پر فوکس ہونے کی وجہ سے زیادہ بات نہیں کس سکا۔ انہوں نے کہا کہ کل کوئٹہ میں ہماری دو بہنوں کو قتل کر دیا گیا، ایسی سازشیں ہمیں آپس میں لڑانے کیلئے کی جا رہی ہیں۔بلاول نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ صرف پنجاب کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں، سی پیک کو متنازعہ نہ بنائیں۔ بلاول نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کچھ لوگوں نے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرکے سیاسی فائدہ لینے کا کہا تھا لیکن کشمیر ایشو پر ہم سب ایک ہیں، جذباتی نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قومی اتحاد پیدا کرنا ہے، بائیکاٹ کرنا دوسری جماعت کا فیصلہ تھا ہم نے کشمیر ایشو پر سیاست نہیں کرنی۔بلاول نے مزید کہا کہ گجرات کا قصائی اب کشمیر کا قصائی بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم مل کر کام کریں تو کشمیریوں کو آزادی دلوا سکتے ہیں۔ بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کا اچھا وزیر خارجہ ہوتا تو ہماری اپوزیشن مضبوط ہوتی۔ بلاول بھٹو نے کپتان پر طنز کرتے ہوئے نام لئے بغیر کہا کہ یہ کرکٹ نہیں سیاست ہے، ایک دفعہ چھکا لگا کر وزیر اعظم نہیں بنا جا سکتا۔ بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ دو ہزار اٹھارہ میں پیپلز پارٹی وزیر اعظم ہاؤس میں اور نواز شریف جیل میں ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes