بلوچستان: فورسز سے جھڑپوں میں 5 دہشتگرد ہلاک، 5 گرفتار

Published on October 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 481)      No Comments

10
 کوئٹہ:(یو این پی)  بلوچستان کے صوبائی دارالحکوت کوئٹہ سمیت تین علاقوں میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 5 دہشت گر دہلاک ہو گئے ہیں۔ مارے جانے والے پانچ دہشت گردوں میں سے دو کی ہلاکت کا واقعہ کوئٹہ شہر کے مشرقی بائی پاس کے علاقے میں پیش آیا جبکہ ان کارروائیوں کے دوران 44 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کے علاقے میں پولیس کی ایک موبائل پر حملہ کیا گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور ہلاک ہوگئے جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ تین دیگر دہشت گردوں کی ہلاکت کا واقعہ آواران کے علاقے کولواہ اور پنجگور کے علاقے ناگ میں پیش آیا۔ کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے ترجمان کے مطابق حساس ادارے اور ایف سی کے اہلکاروں نے ان علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کیں۔ اس کارروائیوں کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک اور گرفتار افراد دہشت گرد تھے۔ دریں اثنا کوئٹہ اور ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 39 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے 13 افراد کی گرفتاری کوئٹہ شہر سے عمل میں لائی گئی۔ دیگر 26 افراد کی گرفتاری ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ سے عمل میں لائی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes