ن لیگ کی اہم وکٹ گر گئی، راشدہ یعقوب نااہل قرار

Published on October 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 714)      No Comments

2
جھنگ / اسلام آباد(یو این پی)سپریم کورٹ نے پی پی78- جھنگ سے ن لیگ کی راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا۔جسٹس دوست محمد نے راشدہ یعقوب کی اپیلوں پر چار مارچ کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا، عدالت نے ن لیگ کی رہنما راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دیتے ہوئے پی پی اٹھہتر جھنگ میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے ۔ راشدہ یعقوب کیخلاف اہلسنت والجماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی ۔ الیکشن ٹربیونل نے اثاثے چھپانے پر راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دیا تھا، جس کے خلاف راشدہ یعقوب نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ۔ تاہم عدالت عظمی نے اپیلیں خارج کر دیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog