بھارت میں مذہبی تہوار میں بھگدڑ مچنے سے 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

Published on October 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

11
ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں شامل ہیں ،بھارتی میڈیا
پٹنا(یو این پی)بھارت میں مذہبی تہوار میں بھگدڑ مچنے سے 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی جب کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہارکے دارالحکومت پٹنا کے گاندھی میدان میں مذ ہبی تہوار کی تقریبات کے اختتام کے بعد جب لوگ واپس گھروں کو جارہے تھے کہ اس دوران اچانک بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہیں، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو پٹنا میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme