کوئٹہ : آئی جی ایف سی کی زیرصدارت امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

Published on October 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments

10
کوئٹہ (یو این پی)آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءکرام سمیت اعلیٰ سول و پولیس افسران شریک ہوئے ۔آئی جی ایف سی کو محرم الحرام کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر جلوس کی فضائی نگرانی اورہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سول ہسپتال میں خصوصی انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا ۔آئی جی نے  علماءکرام سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور یکجہتی کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دیںے پر زور دیا ۔آئی جی ایف کا مزید کہنا تھا کہ  معصوم خواتین کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو اتحاد و اتفاق سے ناکام بنائینگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme