ٹھٹھہ شہر میں ڈبل روڈ کی تعمیر کا منصوبہ نیشنل ہائی وئے کے دونوں اطراف کے دکانداروں کو نوٹس جاری

Published on February 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments


ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ شہر میں ڈبل روڈ کی تعمیر کا منصوبہ نیشنل ہائی وئے کے دونوں اطراف کے دکانداروں کو نوٹس جاری تاجروں کا منصوبے پر تحفظات کا اظہار اس منصوبے سے بڑا نقصان ہوگا تاجروں نے انتظامیہ کو منصوبے میں ردوبدل کی تجویز دیتے ہوئے بڑے نقصان سے بچانے کی اپیل کی ہے ،سندھ حکومت کی جانب سے مکلی بائی پاس سے مکلی شہر اور ٹھٹھہ شہر کے اندر سے ہوتا ہوا پولیس اسٹیشن ٹھٹھہ تک ڈبل روڈ کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جو کوسٹل ہائی وئے ڈپارٹمنٹ کے حوالے کیا گیا ہے جس کا ٹھیکہ ایک نجی فرم کو جاری کیا گیا ہے جس نے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے دفتر میں اسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ کپیٹن بلال ،سپرٹینڈنٹ انجنئیر کوسٹل ہائی وے ،طفیل احمد پیلجو ،سٹی سروئیر اقبال احمد سولنگی ،محکمہ بجلی ،میونسپل ،ٹیلی فون ،سوئی سدرن گیس ،ڈرینج کے افسران سمیت شہر کے تاجروں ،دکاندار ،حاجی رشید مدنی ،گل ہالو ،سید حبیب شاہ،اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں اسٹنٹ کمشنرنے بتایا کہ اس منصوبے سے تاجروں کو فائدہ ہوگا اور شہر کے اندر واقع روڈ کے دونوں اطراف نیا ڈرینج سسٹم ،اور بارہ فٹ پرمشتمل چھ لائنوں پر مشتمل روڈ تعمیر کیا جائیگا جس سے خوبصورتی میں اضافہ گا اور نیشنل ہائی کے دونوں اطراف تمام دکاندار 45/45فٹ روڈ پر اپنے تجاوزات کو فوری ختم کرائیں جس پر تاجروں نے بتایا کہ اس منصوبے سے ٹھٹھہ شہر میں بڑا نقصان ہوگا شہری ایریا نیشنل ہائی وئے کے حدود میں نہیں آتا یہ میونسپل ایریا میں آتا ہے اور شہر کیلئے پہلے ہی بائی پاس کا بھی منصوبہ منظور ہوچکا ہے تو شہر میں اس طرح کے منصوبے سے تباہی آےْگی سالوں سے کاروبار کررہیں اور کاغذات بھی موجود ہیں اس منصوبے سے لوگ بے روزگار اور کاروبار تباہ ہونے سے املاک کو بھی بڑا نقصان ہوگا اور کوشش کرکے اس منصوبے میں ردوبدل کیا جائے تاجروں نے پہلی تجویز دی کہ بائی پاس بنا رہا ہے تو اس روڈ کو بہتر کیا جائے اور نیا ڈرینج سٹم ڈالا جائے دوسری تجویز دی کہ اگر اس منصوبے میں 45/45 فٹ کے بجائے 40/40دو اطراف سے روڈ تعمیر کیا جائے تو 90فیصد تاجر وں کے دکانو اور املاک بچ سکتے ہیں جس پر انتظامیہ نے کہا کہ اس پر غور کیا جائیگا تاہم تاجر پہلے اپنے املاک کے کاغذات جمع کرائیں تاکہ اس کا جائز لیا جائے دوسری جانب تاجروں اور سول سوساٹی کے نمائندوں نے وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ اس منصوبے پر نظر ثانی کی جائے اور شہریوں کو بے روزگاری اور بڑے نقصان سے بچایا جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes