الیکٹرک ورکر یونین ملازمین کا ہارڈایریا الاؤنس نہ ملنے کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال

Published on December 5, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 475)      No Comments

\"Bannu
بنوں(یواین پی)الیکٹرک ورکر یونین 220کے وی گریڈ اسٹیشن ملازمین کا ہارڈایریا الاؤنس نہ ملنے کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال ،ہارڈ ایریا الاؤنس ٹیسکو،اور پیسکو ملازمین کو دیا جارہا ہے این ٹی ڈی کمپنی کے ملازمین کو نہ دینا ظلم وزیادتی ہے بنوں کے220کے وی گریڈ سٹیشن ڈومیل میں ہارڈایریا الاؤنس نہ ملنے کے خلاف کلریکل سٹاف ،لائن سٹاف،ٹیکنکل سٹاف،پی اینڈ آئی سٹاف مکمل کام چھوڑ ہڑتال کیا اس موقع پر الیکٹرک ورکریونین سی بی اے کے ڈویژنل چیئرمین ولی داد خان اور جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن نے ہڑتالی ملازمین سے خطاب کرتے کہا کہ پی پی پی حکومت نے واپڈا ملازمین کیلئے چالیس فیصد ہارڈ ایریا الاؤنس دینے کی منظوری دی اور آج یہ فیصلہ ٹیسکو اور پیسکو میں نافذ المعمل ہے مگر آئے روز انتظامیہ کی طرف سے خبردار کرنے کیلئے دھمکی آمیز اطلاعات سے گریڈ سٹیشن حکام کو مراسلے ارسال کیئے جاتے ہیں جبکہ ملازمین بھی انتہائی حساس علاقے میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے ایم ڈی این ٹی ڈی کمپنی گریڈ سٹیشن ملازمین کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس دینے کی منظوری نہیں دے رہے اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ6دسمبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس میں ملازمین کو اُن کا بنیادی حق دیا جائے بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy