نیند کی کمی سے آشنا چہروں کی شناخت میں مشکل ہوسکتی ہے،ماہرین

Published on October 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 615)      No Comments

5
اسلام آباد(یو این پی) امریکی ماہرین نے نیند کی کمی کو آشنا چہروں کی شناخت میں مشکل کا اہم سبب قرار دیدیا۔امریکی ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق نیند کی کمی کا شکار لوگوں کو آشنا چہروں کو پہچاننے میں دقت درپیش ہو سکتی ہے،اس سے ان کی ادراک کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے اور ذیادہ تر نیند کی کمی سے ہونیوالے مسائل کا سامنا ان لوگوں کو ہوتا ہے جو رات کی شفٹ میں ملازمت کر تے ہیں اور رات دیر تک جاگنے کی عادت ڈال لیتے ہیں اس سے نہ صرف ان کی ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ جسمانی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں تاہم 8 گھنٹے کی پرسکون نیند بے حد ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes