بھارت نے کبوتر پر پاکستانی جاسوس کا الزام لگا کر پر نوچ ڈالے

Published on October 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 586)      No Comments

3
کبوتر کے ایکسرے سمیت ابتدائی رپورٹ وزیرداخلہ کو بھیج گئی ہے،بھارتی حکام
کبوتر واپس پاکستان نہ جا سکے اس لیے اس کے پر کاٹ دیے گئے، بھارتی پولیس اہلکار
نئی دہلی(یو این پی)پاکستان دشمنی میں اندھے بھارت نے پرندوں کو بھی نہ چھوڑا ، کبوتر پر پاکستانی جاسوس کا الزام لگا کر اس کے پر نوچ ڈالے ، کبوتر کا ایکسرے بھی بھارتی وزیر داخلہ کو بجھوا دیا گیا ۔مودی سرکار کی بھونڈی حرکتیں پوری دنیا میں بھارت کی جگ ہنسائی کا سبب بننے لگی، پہلے کبوتر پر پاکستانی جاسوس ہونے کا الزام لگایا اور اب اس بے زبان پرندے کے پر ہی نوچ ڈالے ۔ایک بھارتی پولیس اہلکار کے مطابق کبوتر واپس پاکستان نہ جا سکے اس لیے اس کے پر کاٹ دیے گئے ۔ بھارتی حکام کے مطابق کبوتر کے ایکسرے سمیت ابتدائی رپورٹ وزیرداخلہ کو بھیج گئی ہے ۔بھارت میں جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد نے کبوتر کے پر نوچنے اور قید کرنے پر پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes