چائلڈ میرج

Published on January 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

تحریر سدرہ ثاقب
یونیسف اقوام متحدہ کے ایک سروے کے مطابق گزشتہ سال پاکستان میں ہونے والی شادیوں میں سے 40 فیصد لڑکیوں کی عمر 18 سال سے کم تھی جس میں سے 30 فیصد اندرون سندھ اور 10 فیصد جنوبی پنجاب سے رپورٹ ہوئیں اور یہ وہ ریکارڈ ہے جو رجسٹر شادیوں کا ہے اسکے علاوہ جبرا ًشادیوں کی تعداد اسکے علاوہ ہے اور وہ تعداد بھی کچھ کم نہیں ہے جو توعورتوں کے حقوق کے لیے بہت سی این جی اوز کام کر رہی ہیں جو کہنے کو عورتوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتی ہیںمگر ان کا کام زبانی جمع خرچ سے زیادہ نہیں اور ان کو بیرون ملک سے فنڈنگ کی جاتی ہے اور یہ صرف اس فنڈنگ کے لئے کاغذی کاروائی کرتے ہیں عملی طور پر کوئی بھی کام اس سلسلے میں نہیں ہورہا کم عمری میں شادی کا زیادہ رواج قبائلی معاشرے میں پایا جاتا ہے یا پھر اسے مذہبی رنگ دے کر ہضم کر لیا جاتا ہے خاندانی اور قبائلی نظام اتنا طاقتور ہے کہ اکثر اوقات ماں باپ کو بھی نہ چاہتے ہوئے اس کے سامنے سر جھکانا پڑتا ہے کبھی غربت بچی کی زندگی کھا جاتی تو کبھی مجبوری کبھی بچی کو جوئے میں ہار دیا جاتا ہے تو کبھی قتل کے تاوان کے طور پر بچی کو مخالفوں کے سپرد کر دیا جاتا ہے ایک اور وجہ لڑکیوں کا سرکاری یا نادرا ریکارڈ میں ٹھیک سے اندراج نہ ہونا ہے بچی ابھی کم عمر ہوتی ہے اور نکاح کے وقت اس کی عمر زیادہ لکھوا کر قانون کو بھی چکمہ دے دیا جاتا ہے اور اس سب میں بڑے طاقتور وڈیروں اور زمینداروں کے ہاتھ شامل ہوتے ہیں گاﺅں کا مولوی کچھ پیسوں کے عوض اس نکاح کو رجسٹر کروا دیتے ہیں اور یہ سب کچھ کھلے عام ہوتا کوئی چھپ چھپا کر نہیں جب قاضی اور قاتل ہی مل جائیں تو مقتول کو انصاف کون دلائے گا اور قتل کو قتل اور جرم کو جرم کیسے کہا جائے گا ویسے بھی ہمارے معاشرے میں اتنی اخلاقی گراوٹ اور کرپشن ہو چکی کہ بسکٹ سے ایمان تک سب کچھ خریدا جا سکتا ہے کچھ بے ایمان ملا اور قاضی چند روپوں کے لاپنا ضمیر ایمان بیچنے کو تیار ہو جاتے ہیں لڑکی کی رضامندی کے بغیر نکاح شرعی اور معاشرتی دونوں لحاظ سے نہ صرف غلط ہے بلکہ جرم بھی ہے مگر یہ سب کھلے بندوں ڈھٹائی سے کیا جا رہا ہے حکومت نے قانون سازی تو کر رکھی کہ لڑکی کی اٹھارہ سال سے کم عمر میں شادی نہیں کی جاسکتی اور یہ قابل سزا جرم ہے جبکہ دوسری طرف سولہ سال کی شادی کو بھی جائز قرار دیا ہے جو اپنے آپ میں قوانین کے درمیان تضاد اور مذاق ہے بچیوں کی رضامندی سے شادی صرف 4.8 فیصد ہے اور اس میں بھی بے شرمی اور بے غیرتی کا عنصر شامل ہے اور الزام پھر لڑکی پر ہی آتا ہے کہ وہ نافرمان اور بے ادب ہے تعلیم کے معاملے میں بھی لڑکی کواکثر اوقات 15 سے 17 سال کی عمر تعلیم ختم کروا دی جاتی اور یا اسکی شادی کردی جاتی یا گھر سنبھالنے پر لگا دیا جاتا ہے سعدیہ اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے بتاتی ہے کہ اس کی دادی نے پیدا ہوتے ہی اسکی شادی کزن کے ساتھ طے کردی جو اس وقت تیرہ سال کا تھا 14 سال کی عمر میں جب ابھی وہ میٹرک میں تھی تو اسے گھر کے کاموں میں ایسا الجھایا گیا کہ امتحانات کی تیاری نہ کر سکی اور فیل ہو گئی چنانچہ اس کی شادی اپنے سے تیرہ سال بڑے کزن جو تب ستائیس سال کا تھا سے کر دی گئی شادی کے بعد شوہر نے بتایا کہ پڑھائی سے روکنے کے لئے اسے جان بوجھ کر گھریلو مسائل میں الجھایا گیا تا کہ فیل ہونے کو بنیاد بنا کر پڑھائی ختم کروائی جا سکے کیونکہ وہ اسے بہت خوبصورت لگتی تھی اور وہ جلدی شادی کروا سکتا زچگی کے وقت ذچہ یا بچہ کی موت کی سب سے بڑی وجہ کم عمری کی شادی ثابت ہوئی ہے کیونکہ لڑکی کا اپنا جسم کمزور اور کچا ہوتا ہے جسکی وجہ سے اس تکلیف کو برداشت نہ کرتی ہوئے جان دے دیتی ہے اگر بچ جائے اور غلطی سے لڑکی کو جنم دے دیا تو پھر اسکی زندگی طعنوں سے جھنم بنا دی جاتی ہے پھر کبھی چولہا پھٹ جاتا ہے اور کبھی کرنٹ لگنے سے مر جاتی ہے حیرت کی بات یہ ہے کہ چولہا بھی بہو کے لئے پھٹتا ہے اور بجلی بھی کرنٹ اس معصوم کو ہی مارتی ہے ساس سسر شوہر نند کسی کے ساتھ بھی ایسا حادثہ نہیں ہوتا اور اگر ایسا کچھ نہ ہو تو اسے ایسے ایسے طعنے دیتے ہیں اور مظالم ڈھاتے ہیں کہ وہ تنگ آ کر خودکشی پر مجبور ہو جاتی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题