طویل عرصہ کے بعد آزاد کشمیر کی قیادت دانشمند ،ذہین اور بلند حوصلہ لوگوں کے ہاتھ میں ہے،ممنون حسین

Published on October 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 516)      No Comments

9
صدر پاکستان کی صدر آزادکشمیر مسعود خان اوروزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی زبردست تعریف ، جرات مند قیادت قراردیا
مظفرآباد (یو این پی)صدر پاکستان ممنون حسین نے ہفتہ کوآزادکشمیر قانون ساز اسمبلی وکونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب ہوئے صدر آزادکشمیر محمد مسعود خان اوروزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زبردست تعریف کی اورانھیں جرات مند قیادت قراردیا ہے صدر پاکستان نے توقع ظاہر کی آزاد کشمیر حکومت تمام مسائل حل کرنے میں کامیاب رہے گی اپنے خطاب میں آزاد کشمیر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ طویل عرصہ کے بعد آزاد کشمیر کی قیادت دانشمند ،ذہین اور بلند حوصلہ لوگوں کے ہاتھ میں ہے مجھے کوئی شبہ نہیں کہ آزاد حکومت ریاست جموں و آزادکشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان اس مسئلہ کے عالمی اور سفارتی امور کی باریکیوں اور وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اس کے سیاسی اور عوامی امور سے پوری طرح واقف ہیں اور اس دیرینہ مسئلہ کے حل اور عوام کی خدمت کا سچا جذبہ رکھتے ہیں مجھے کوئی شبہ نہیں کہ آزاد کشمیر کی لائق اور جرات مند قیادت اور ان کے رفقاء کار اپنے عزم میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ہماری تمام نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں اور ہم ان کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes