شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کے مابین تنازع ختم

Published on October 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

4
کراچی(یو این پی)شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کے مابین تنازع ختم، دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف کہے گئے الفاظ واپس لے لئے، جاوید میاں داد اور شاہد آفریدی کے مابین صلح کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے، آفریدی نے جاوید میانداد کو اپنے ہاتھوں سے مٹھائی بھی کھلائی اور کندھے پر ہاتھ بھی رکھا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال شاہ اور اقبال محمد علی ملاقات کے لیے جاوید میاں داد کے گھر پہنچ گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ گلے شکوے دور کرنے کے لیے اب شاہد آفریدی سے ملاقات کریں گے، جاوید میاں داد مصالحت کے لیے رضامند ہو گئے۔ شاہد آفریدی نے جاوید میانداد سے معافی مانگ لی، جاوید میاں داد اور شاہد آفریدی کے مابین صلح کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے، آفریدی نے جاوید میانداد کو اپنے ہاتھوں سے مٹھائی بھی کھلائی اور کندھے پر ہاتھ بھی رکھا۔ ویڈیو پیغام میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم جاوید میانداد نے آفریدی پر لگائے گئے الزامات کو واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ کہا وہ غصہ میں کہا تھا، شاہد آفریدی سے متعلق اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں، شاہد میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے، بڑی اچھی بات ہے شاہد آفریدی میرے ساتھ ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آپ کی بات سے مجھے دکھ ہوا تھا، جاوید میانداد نے شاہد آفریدی پر لگائے الزامات واپس لے لیے ہیں۔ کبھی نہیں کہا کہ آپ مجھ سے معافی مانگیں، میری بات سے آپ کو برا لگا تو میں معافی چاہتا ہوں، آپ کا بڑا پن ہے، آپ نے اپنی باتیں واپس لے لیں، آپ کی بات سے مجھے دکھ ہوا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes