لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل کے زیر اہتمام شہدائے کربلاؓ کی شان اقدس میں ’’محافل پاک حسینیہؓ ‘‘کا انعقاد

Published on October 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 516)      No Comments

Lasani mehfil
فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواوچےئرمین صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیر سرپرستی لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل کے زیر اہتمام لاثانی سیکرٹریٹ سمیت پاکستان بھر میں ’’شہدائے کربلاؓ کی شان اقدس میں ’’محافل پاک حسینیہؓ ‘‘کاشاندارانعقادجاری وساری ہے ۔ان عظیم الشان محافل کاانعقادپاکستان تقریباً ہر شہرمیں سینکڑوں کی تعدادمیں مردوخواتین کے تنظیمی حلقہ جات میں انعقاد ہورہاہے ،ان شہروں میں فیصل آباد،لاہور،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ،رحیم یارخان ،کراچی،پاکپتن شریف ،ملتان شریف ،خانیوال،جہانیاں،ساہیوال،چکوال،سرگودھا،اسلام آباد،قصور،شیخوپورہ ،اوکاڑہ،نارووال سمیت دیگر شہروں میں مردوں کے علاوہ خواتین حلقہ جات کاانعقادبھی ہورہاہے،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کادائرہ کاراس وقت بین الاقوامی سطح تک پھیل چکاہے ، جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن،جوہانسبرگ،بحرین ،بھارت کے شہردہلی،اجمیرشریف اوریوپی کے شہروں میں بھی شہدائے کربلاؓ کی شان اقدس میں خصوصی محافل کاانعقادجاری ہے۔ حلقوں سے رپورٹس موصول ہونے پر لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیش (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل کی مرکزی مجلس شوریٰ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ پنجتن پاکؓ،آل رسولؓ ،اہلبیت اطہارؓ،خلفائے راشدینؓ ،صحابہ کرامؓ ،ازواج مطہراتؓ اوراولیاء اللہ سے محبت درحقیقت اللہ ورسولﷺ سے ہی محبت ہے،کیونکہ یہ تمام ہستیاں اللہ ورسولﷺ کی محبوب اورمنظورنظر ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ فاؤنڈیشن پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بلاامتیازمذاہب ومسالک ’’انسانیت پہلے مذاہب بعد میں‘‘کی بنیاد پر خدمت کافریضہ سرانجام دے رہی ہے،ہمارے تمام ادارے (میڈیکل،ہیومن رائٹس،وکلاء ،ایجوکیشن،کمپیوٹروانفارمیشن ٹیکنالوجی،فری لنگرخانے ودیگر) مردوخواتین ونگز اپنے عظیم روحانی پیشوا صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیرسرپرستی خالص اللہ ورسولﷺ کی رضا کیلئے شبانہ روزمخلوق خداکی خدمت کافریضہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题