مسلم لیگ ن کیخلاف تمام سازشیں ناکام ہونگی، ملک عتیق

Published on October 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

raja
لیگی رہنماؤں کی زیر قیادت کھنہ پل سے کنونشن سنٹر تک بڑی ریلی کا انعقاد
اسلام آباد(یواین پی) مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات کے موقع پر یو سی 18 کھنہ ڈاک سے لائرز اینڈ جرنلسٹ ڈیفنس موومنٹ کے صدر ملک عتیق، سینیئر نائب صدر راجہ رب نواز، چیئرمین یونین کونسل یو سی 18 کھنہ ڈاک ملک وسیم ثناء کی قیادت میں کھنہ پل سے کنونش سنٹر تک بڑی ریلی نکالی گئی ریلی میں سینکڑوں افراد بڑی تعداد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی۔ ریلی کے کنونشن سنٹر پہنچنے پر مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے شاندار استقبال کیا۔ کنونشن سنٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عتیق نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ حکومت جلد تمام بحرانوں پر قابو پا لے گی۔ حکومت کیخلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہونگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy