جامعہ بلوچستان اور ملک کے دو اہم اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخط

Published on October 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 639)      No Comments

6
کوئٹہ(یو این پی)جامعہ بلوچستان اور ملک کے دو اہم اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔ جامعہ بلوچستان میں دو الگ تقریب میں باہمی سمجھوتوں پر جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال اور پاکستان سٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کراچی(PSQCA )کے ڈائریکٹر جنرل محمد خالد صدیق اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن آف یونائٹڈ نیشن کے نمائندے نے دستخط کئے ۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی ڈاکٹر مدثر اسرار، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ٹریژرار جیند خان جمالدینی، اوورک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وحید نور اور اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔ باہمی سمجھوتے کے تحت جامعہ بلوچستان اور پاکستان سٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کراچی کے درمیان یہ طے پایا گیا کہ پاکستان سٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کراچی جامعہ بلوچستان کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے بھر پور مدد کریں گے اور جامعہ بلوچستان کو بین الاقوامی سطح کے مطابق تعلیم معیار مہیا کریں گے جو کہ جدید دور کے ٹیکنالوجی کے مطابق ہوگا۔ اور دونوں ادارے اپنی انسانی وسائل کے معیار کو بہتر سے بہترین بنانے کے لئے تعلیمی و تربیتی پروگرامز، سیمینار اور ورکشاپ کا انعقاد کریں گے اور دونوں ادارے ایک دوسرے کی بہتر رہنمائی کے لئے اپنے اپنے اشاعت میں ایک دوسرے کے کاوشوں کو سراہیں گے اور جامعہ بلوچستان اپنے ایڈوانس بورڈ آف اسٹڈیز اور دوسرے باڈیز میں پاکستان سٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کراچی کے ماہرین بھی فراہم کریں گے۔ اور جامعہ بلوچستان تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے معیاری انسانی وسائل مہیا کریں گے۔اس کے علاوہ فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن آف یونائٹڈ نیشن اور جامعہ بلوچستان مشترکہ طور پر مختلف تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے اور مارکیٹ سے مطابقت رکھنے والے سائنسی آلات اورکسانوں کو مختلف طریقہ کار جن میں ڈائگرام، سسٹم آرکیٹیکٹ، روائزڈ ڈیٹا ماڈل اور فلو چارٹس مہیا کریں گے۔اور زراعت کی پیداوار اور عالمی منڈی تک رسائی اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ جامعہ کے لئے یہ بڑی اعزاز کا مقام ہے کہ ملک کے دو بڑے اداروں کے ساتھ باہمی سمجھوتے کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔ کیونکہ تعلیمی اداروں کی ترقی اور معیار تعلیمی بہتری کے لئے اداروں کے درمیان تعلقات اور تعاون بہت ضروری ہے جس کے تحت دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان میں اعلیٰ تعلیمی کے حصول کو ممکن بنانے اور ایک دوسرے کے تعاون اور اشتراک عمل کو بروء کار لاتے ہوئے ملکی و بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ باہمی سمجھوتوں کو یقینی بنایا ہے ۔جس سے جامعہ بلوچستان میں تعلیم کے معیار کی بہتری اور صوبے میں دور رس نتائج برآمد ہونے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محمد خالد صدیق اور دوسرے نمائندگان نے جامعہ بلوچستان کے ساتھ مستقبل کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر بروء کار لانے کو اہمیت کا حامل کرار دیا اور جامعہ بلوچستان کے تعاون کو سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes