ولی مرشد اللہ اورسولﷺ سے ملادیتاہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

Published on October 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 585)      1 Comment

sofi
فیصل آباد (یواین پی)ولی مرشد اللہ ورسولﷺ سے ملادیتاہے،اس کامشاہدہ کراتاہے ۔سورۃ الکہف میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ’’اورجسکواللہ گمراہ کرے پس تم ہرگز اس کاکوئی ولی مرشد نہ پاؤ گے ‘‘یعنی جس کاکوئی ولی مرشد نہیں ہوتاوہ گمراہ ہوجاتاہے اس کامرشد خودبخود شیطان ہوجاتاہے،ولی کامطلب دوست اورمرشد کامطلب ملانے والا یعنی ایسااستاد،رہبراورہادی جواللہ ورسول ﷺسے ملانے والاہو۔ سورۃ الفتح میں اللہ تعالیٰ ارشاد پاک فرماتے ہیں کہ ’’تحقیق جو لوگ آپﷺ سے بیعت کرتے ہیں وہ اللہ ہی سے بیعت کرتے ہیں ان کے ہاتھوں پر اللہ کاہاتھ ہے‘‘۔ان احکامات الہٰیہ میں مخلوق خداکوحکم دیاجارہاہے کہ تم میرے ولیوں(دوستوں)سے نسبت کروتاکہ تمہارا بھی تعلق وہ ہم سے کرادیں۔ان خیالات کااظہار دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا،مرشد اکمل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے روحانی تربیتی نشستوں میں حاضرین کی کثیر تعدادکے بیعت ہونے پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ کامل مرشد کی بیعت(نسبت)درحقیقت اللہ ورسولﷺ ہی کی بیعت ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ جولوگ اولیاء کاملین،مقربین وواصلین کی بارگاہ اقدس میں پہنچ جاتے ہیں،انہیں اللہ ورسولﷺ نوازتے ہیں ،عین الیقین،حق الیقین اورمشاہدات کرواتے ہیں جس سے ان کے ایمان اورمضبوط ہوجاتے ہیں۔نسبت (بیعت)انبیاء کرام ؑ کاطریقہ رہاہے،اس کے بعد ان کے خلفاء،نائبین اوروارثین یہ فریضہ اداکررہے ہیں اورتاقیامت یہ سلسلہ اسی طرح چلتارہے گا، یہی وہ اللہ کی رسّی ہے جسے تھامنے والے ہر طرح کے تفرقے سے بچ کراللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس تک پہنچ جاتے ہیں ان کادین اوردنیا دونوں سنورجاتے ہیں۔آپ نے مزید کہاکہ آقائے کل حضور نب�ئ کریم ﷺ صراط مستقیم نہ صرف بتاتے تھے بلکہ دکھاتے بھی تھے او ر منزل مقصود تک پہنچاتے بھی تھے اور آج بھی دکھا رہے ہیں اور منزل مقصود تک بھی پہنچا رہے ہیں اور اپنے تربیت یافتہ غلاموں کو مختلف قسم کے خزانوں کا مالک بنا کر اور فیوض و برکات تقسیم کرنے والا بنا کر راہ حق پر چلنے والوں کی راہنمائی اور تربیت کر کے انہیں فنا فی الرسول اور فنا فی اللہ اور مقام بقاء تک پہنچانے کے لئے ڈیوٹیاں بھی لگا رہے ہیں ۔ آپﷺ کا یہ فیض خاص و عام ازل سے جاری ہے اور ابد تک جاری رہے گا ۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar says:

    aslamoalaikum and thanks dr sahib.
    Almighty Allah bless u alot and your team .





Free WordPress Themes

WordPress主题