حریت رہنما یاسین ملک کی حالت تشویش ناک، آئی سی یو منتقل

Published on October 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 745)      No Comments

24
سری نگر:(یو این پی) مقبوضہ کشمیر کے اسیر حریت رہنما یاسین ملک کو تشویشناک حالت میں اسپتال کے آئی سی یو منتقل کر دیا گیا، یاسین ملک کے بائیں ہاتھ نے کام کرنا چھوڑ دیا، خبر سن کر یاسین ملک کی اہلیہ بے ہوش ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی زیر حراست حریت رہنما یاسین ملک کی حالت تشویش ناک ہو گئی ہے جس کے باعث انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ان کے بائیں بازو نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ یاسین ملک گزشتہ 105 روز سے مسلسل نظر بندی کی حالت میں ہیں، ذرائع کے مطابق اس سے قبل سینٹرل جیل میں طبیعت خراب ہونے کے باعث یاسین ملک کو قریبی پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے بائیں بازو میں انجکشن لگایا، جس کے بعد یاسین ملک کے بازو نے کام کرنا ہی چھوڑ دیا۔ بعد ازاں انہیں شورہ میڈیکل سینٹر سری نگر منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے، یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اپنے شوہر کی خبر سن کر صدمے سے بے ہوش ہو گئیں اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مشعال ملک کے دو گھنٹے بعد ہوش میں آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کے ہمراہ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یاسین ملک کی اہلیہ محترمہ مشال ملک نے کہا تھا کہ یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، ان کو پانچ دن سے پانی بھی نہیں دیا گیا۔ مشال ملک نے کہا کہ آسیہ اندرابی کے خاوند بھی سالہا سال سے جیل کاٹ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme