دو نومبر کو تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن

Published on November 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 500)      No Comments

99
حکومت تعلیمی اداروں کو سکیورٹی مہیا کرے اور عدالتی فیصلہ کے مطابق کنٹینرز راستوں سے ہٹائے جائیں، مرکزی صدر ملک ابرار حسین
اسلام آباد(یو این پی)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے اعلان کیا ہے کہ دو نومبر کو تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں کو سکیورٹی مہیا کرے اور عدالتی فیصلہ کے مطابق کنٹینرز راستوں سے ہٹائے جائیں تاکہ طلبہ اور سٹاف تعلیمی اداروں تک پہنچ سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر پیٹرن ان چیف ڈاکٹر افراہیم ستی ، سینئر نائب صدر ملک دین محمد اعوان ، جنرل سیکرٹری محمداشرف ہراج ،نائب صدر رانا سہیل احمد، ایگزیکٹو ممبرز کرنل شاہد حمید ، قاسم عباس ، رفاقت علی شاہ، اویس مصطفی، قاری طارق محمود ، صدر کالجز ذوالفقار علی صدیقی ، کنوینئیر پنجاب راجہ الیاس کیانی، صدر ایسوسی ایشن راولپنڈی سردار گل زبیر خان اور جنرل سیکرٹری راولپنڈی عرفان مظفر کیانی کی موجودگی میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کے جو تعلیمی ادارے بند کئے گئے وہ ان کی انتظامیہ کا ذاتی فیصلہ ہے۔ جبکہ ایسوسی ایشن تعلیمی ادارے حکومتی اعلان کے مطابق کھلے رکھے گی اگر حکومت نے تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان کیا تو اسی صورت ایسوسی ایشن تعلیمی اداروں کو بند کرے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme