ڈاکٹرشاہد مسعودنےضمانت قبل ازوقت گرفتاری کےلیےاسلام آبادہائی کورٹ سےرجوع کرلیا

Published on June 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments


لاہور(یو این پی) ڈاکٹرشاہد مسعود نےضمانت قبل ازگرفتاری کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ڈاکٹرشاہد مسعود کی طرف سے ان کےکوآرڈینٹر نے ہائیکورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائرکی۔ درخواست میں استدعاکی گئی کہ پاکستان پہنچنے پر ایف آئی اے کو ڈاکٹر شاہد مسعود کی گرفتاری سے روکا ائے۔ یہ بھی استدعا کی گئی کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دیئے جائیں۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہےکہ شاہد مسعود تجزیہ کار ہیں اور کھلے عام حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں،انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانےکیلئےایسا مقدمہ کھولا گیا جس کی انکوائری مکمل ہوچکی ہے۔دوہزار پندرہ میں ایف آئی اے انکوائری کےبعد 3 افراد کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔درخواست میں یہ بھی بتایا گیاہےکہ ڈاکٹر شاہد مسعود کو 2015 میں درج ہونے والے مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا۔اس سے قبل پی ٹی وی کرپشن کیس میں اسلام آباد کے سینئرسول جج عامرعزیز نے سابق چیئرمین پی ٹی وی شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے جبکہ ایف آئی اے نےیہ وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔ایف آئی اے کے مطابق شاہد مسعود پرمبینہ طورپرتین کروڑاسی لاکھ کی بدعنوانی کا الزام ہے۔چیئرمین پی ٹی وی کےطور پر شاہد مسعود نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے کیلئے جعلی کمپنی سے معاہدہ کیاجس سے پاکستان ٹیلی وژن کو کروڑوں کا نقصان اٹھنا پڑا۔ایف آئی اے کے مطابق تفتیشی آفسیر کاشف ریاض اعوان کی درخواست پرڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف ایف آئی اے کے پاس گرفتاری کیلئے کثیر ثبوت موجود ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy