ایم کیو ایم پاکستان اور پرویز مشرف کے ایک ہونے کے امکانات روشن

Published on November 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

2
 کراچی:(یو این پی) ایم کیو ایم پاکستان اور پرویز مشرف کے ایک ہونے کے امکانات روشن ہو گئے، شہر قائد میں متحدہ قومی جرگہ پاکستان کے نام سے بینر آویزاں کر دیئے گئے۔ کراچی پریس کلب کے باہر ایک بار پھر نئے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں اس بار بینرز متحدہ قومی جرگہ نام سے آویزاں کئے گئے۔ لگائے جانے والے بینر پر سابق صدر پرویز مشرف اور فاروق ستار دونوں کی تصاویر موجود ہیں، جبکہ بینرز پر “جاگ مہاجر جاگ” کا نعرہ درج کیا گیا ہے۔ بینر پر ایک اور نعرہ درج ہے جس میں لکھا ہے ’اب کون بچائے کا پاکستان۔ متحدہ پاکستان اور مشرف بھائی جان ‘۔ بینرز نوید شاہ نوری کوآرڈینیٹر متحدہ جرگہ پاکستان کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ان دنوں یہ افواہ سرگرم ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی قیادت سنبھالنے جا رہے ہیں لیکن سابق صدر اس سے انکار کر چکے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان نے بھی اس خبر کی تردید کی ہے۔ حال ہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار نے بھی پرویز مشرف سے دبئی میں ملاقات کی جس کے بعد یہ افواہ حقیقت میں بدلتی نظر آ رہی ہے۔ خواجہ اظہار کی سابق صدر سے ملاقات کے بعد سندھ کے شہری علاقوں میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کراچی اور حیدر آباد میں وال چاکنگ کر دی گئی، نامعلوم افراد کی جانب سے دیواروں پر پرویز مشرف نامنظور کے نعرے درج کئے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme