عدالت میں ثبوت پیش کردیئے ٗ عمران خان کل پھر معافی مانگ رہے ہونگے ٗ دانیال عزیز

Published on November 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

77
اسلام آباد (یوا ین پی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عدالت میں ثبوت پیش کردیئے ٗ عمران خان کل پھر معافی مانگ رہے ہونگے ٗ وزیراعظم کا احتساب کرنے والے آج عدالت سے بھاگ رہے ہیں ٗ عمران خان عدالتی احکامات کی پاسداری کریں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ جھوٹ کا پلندہ، 35 پنکچر اور دیگر جھوٹی خبریں عوام کو سنائی گئیں، غلط بیانی کرنے والے عمران خان پھر معافی مانگ رہے ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران خان خود غیرملکی فنڈنگ کیس میں جواب دینے سے گریز کررہے ہیں، عمران خان عدالت کی پاسداری کریں، عدالت میں پیش ہوکر جواب دیں۔دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان ملک کے لیے سیکورٹی رسک ہیں، وہ اپنے ساتھیوں کو ادارے مفلوج کرنے کے مشورے دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ شواہد پیش کریں اور آکر جواب دیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes