وزیر اعظم کے حکم پرچینی 70روپے فی کلو کر دی گئی ہے،ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز

Published on June 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق تمام سٹورز پر وفاقی حکومت کی سبسڈی جاری ہے، عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے تاریخی سبسڈی کا اجرا کیا ہے۔وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق چینی 85 روپے فی کلو کی بجائے 70 روپے فی کلو، آٹا 10 کلو کا تھیلہ 400 روپے دستیاب ہیں۔ جبکہ گھی پر 100 روپے فی کلو کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ اس سے پہلے کسی وفاقی حکومت نے اتنی وافر سبسڈی فراہم نہیں کی۔اسکے علاوہ دالوں اور چاول کی قیمتوں پر بھی 20۔30 فیصد ڈسکاونٹ دیا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题