ربا فری ٹیکنالوجی گورنمنٹ آف پاکستان ضلع جھنگ کے زیر اہتمام بلاسود اقساط پر موٹر سائیکل کی دوسری ڈلیوری

Published on November 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 584)      No Comments

gh
جھنگ( یواین پی)ربا فری ٹیکنالوجی گورنمنٹ آف پاکستان ضلع جھنگ کے زیر اہتمام بلاسود اقساط پر موٹر سائیکل کی دوسری ڈلیوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ربا فری ٹیکنالوجی حکومت پاکستان کے زیر اہتمام بلا سود 20اقساط پر موٹر سائیکل کی پہلی ڈلیوری ہنڈا پیلس ٹوبہ روڈ جھنگ میں مہر زاہد اقبال ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر آفیسر ربا فری ٹیکنالوجی کی زیر نگرانی میں دی گئی۔دوسری ڈلیوری میں چھ عدد سی ڈی 70موٹر سائیکل دئیے گئے ۔اور ایک عدد ٹریکٹر640فیٹ دیا گیا۔موٹر سائیکل اور ٹریکٹر حاصل کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ یہ گورنمنٹ آف پاکستان کا انتہائی اہم اقدام ہے جس میں اشیاء زندگی کو بلاسود 20اقساط میں دیا جارہا ہے۔جس سے عام غریب عوام کو فائدہ ہو گا۔مہر زاہد کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی ربا فری ٹیکنالوجی حکومت پاکستان کے زیر اہتمام بلا سود 20اقساط پر پانچ سی ڈی 70موٹر سائیکل دئیے گئے تھے اور جھنگ کے غریب افراد اس سکیم سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes