عیسر کرکٹ لیگ کی جانب سے پہلا ایس سی سی انٹرا سٹی سیریز ٹورنامنٹ کا آغاز

Published on August 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 507)      No Comments
افتتاحی میچ عیسر کرکٹ لیگ اور نجران کرکٹ ایسوسی ایشن کے مابین کھیلا گیا، فراست آفریدی مین آف دا میچ قرار
جدہ ( زکیر احمد بھٹی ) سعودی عرب کا ایسا کوئی علاقہ نہیں جہاں کرکٹ نہ کھیلی جاتی ہو اور اس سے میدان آباد نہ ہوں کرکٹ جہاں پاکستانیوں کے علاوہ دیگر غیر ملکیوں میں مقبول ہے وہیں پر اب سعودی شہریوں میں بھی مقبول ہو رہی ہے عسیر صوبے میں بھی اب کرکٹ نہ صرف کھیلی جا رہی ہے بلکہ بڑے بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی ہو رہا ہے اس حوالے سے عیسر کرکٹ لیگ کی جانب سے پہلا ایس سی سی انٹرا سٹی سیریز ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا جس میں کھلاڑیوں شائقین کرکٹ کے علاوہ سعودی کرکٹ سنٹر کے عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ عیسر کرکٹ لیگ اور نجران کرکٹ ایسوسی ایشن کے مابین کھیلا گیا جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عسیر کرکٹ لیگ کے بیٹسمنوں نے مقررہ بیس اووروں میں 223 رنز بنائے جبکہ نجران کرکٹ ایسوسی ایشن صرف چودہ اوور کھیل سکی اور اس کی پوری ٹیم 108 سکور پر آوٹ ہوگئی۔عیسر کرکٹ لیگ کی جانب کپتان فراست آفریدی نے ذمےدارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سات چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے بائیس بالوں پر 66 رن سکور کیا جبکہ ابرار مشتاق اکیس بالوں پر 44 رن بنا کر نمایاں رہے بعد ازاں نجران الیون کی جانب سے محمد عادل بائیس اور عبدالوہاب انیس رن بنا کر نمایاں رہے میچ کے اختتام پر عیسر کرکٹ لیگ کے کپتان فراست آفریدی کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا افتتاحی میچ کے بعد تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں سعودی کرکٹ سنٹر کے سی او ندیم ندوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل خوب فروغ پا رہا ہے اور سعودی گورنمنٹ بھی اس کھیل کی بہتری اور فروغ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے ندیم ندوی نے کہا کہ عیسر کرکٹ لیگ کی کارگردگی قابل تحسین ہے جس جذبے محنت لگن اور محبت سے کرکٹ کے فروغ کے لیے سرگرم ہے ایسی مثل کہی نہیں دیکھی انشاءاللہ سعودی کرکٹ بورڈ عیسر کرکٹ لیگ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون جاری رکھے گا عسیر کرکٹ لیگ کے چیرمین محمد افضل بٹ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا کوئی ایسا شہر نہیں جہاں کرکٹ نا کھیلی جا رہی ہو پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر سعودیہ کی نیشنل ٹیم میں بھی جگہ بنائی ہے جس سے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوا چیئرمین افضل بٹ نے مزید کہا کہ ہم کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنی عملی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں عیسر کرکٹ لیگ کے تمام عہدیدارن اور کھلاڑی جس لگن اور دلجوئی سے کام کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے عیسر کرکٹ لیگ کے سی ای او محمد ریاض چویدری نے کہا کہ عیسر کرکٹ لیگ کرکٹ کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں محمد ریاض چوہدری نے آنے والے تمام مہمانان گرامی اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا جبکہ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ عسیر ریجن میں کرکٹ کا فروغ خوش آہین ہے اس سے کرکٹ کے شائقین کو بھی بہتر اور معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اس کے علاوہ افتتاحی میچ میں شائقین کا جوش وخروش بھی دیدنی تھا سٹیڈیم میں شائقین نے کھلاڑیوں کا بھرپور ساتھ دیا اور ہر لمحہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی،افتتاحی میچ کی تقریب میں عسیر کرکٹ لیگ کے صدر قربان علی بھٹی جنرل سیکرٹری ملک محمد ریاض سینئر کوچ ملک جاوید اور دیگر نے بھی شرکت کی اور عیسر کرکٹ لیگ کی کارگردگی کو سراہا
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes