ڈاکٹر طاہر القادری ایک مر تبہ پھر اشتہا ر ی ملز م قرار

Published on November 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

06سرگودھا (یو این پی)سرگودھا میں انسداد دہشت گر د ی کی خصو صی عدالت نے ہنگامہ آ رائی توڑ پھوڑ جلا گھیر ا ؤاور ایلیٹ فورس اہلکار کے مقدمہ میں ملوث پاکستان عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 244 کا رکنو ں کے خلا ف مقدمہ کی سماعت کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری کو ایک مر تبہ پھر اشتہا ر ی ملز م قرار دیتے ہو ئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ 24نو مبر کو گرفتار کر کے انہیں عدالت میں پیش کیا جا ئے ۔اگست 2014میں نواز شریف حکومت کے خلا ف احتجا جی مظاہر و ں کے دوران موٹر وے بھیر ہ انٹر چینج کے قریب پاکستان عوامی تحر یک کے کا ر کنو ں نے پولیس کی متعد د گاڑیو ں کو آ گ لگا دی جب کہ تشد د سے ایلیٹ فورس کے ایک اہلکار کو مبینہ طور پر قتل بھی کر دیا گیا تھا جب کہ واقعہ میں پانچ تھا نو ں کے ایس ایچ اوز سمیت 100 سے زائد پولیس اہلکا ر زخمی بھی ہو گئے تھے ۔انسداد دہشت گر د ی سرگودھا کی خصو صی عدالت کے جج طارق سلیم زر غام نے مقدمے کی سماعت کی ۔اس موقعہ پر پاکستان عوامی تحر یک کے ضمانت پر رہا ہو نے والے 244کا رکن بھی عدالت میں پیش ہو ئے ۔تاہم عدالت میں حاضر ی کے دوران چیک کیا گیا تو مقدمہ میں نا مز د کئے گئے پاکستان عوامی تحریک سے تعلق رکھنے والے 20ملز م عدالت میں پیش نہیں ہو ئے جس پر عدالت نے 20کا رکنو ں کے ورانٹ گرفتار ی جا ر ی کر دیئے عدالت نے پولیس سے استفسا ر کیا کہ عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طا ہر القادر ی جن کو اشتہا ر ی قرار دیا گیا تھا انہیں عدالت میں پیش کیو ں نہیں کیا گیا تو پولیس نے عدالت کو بتا یا کہ ڈاکٹر طاہر القادری بیر و ن ملک ہیں جس پر عدالت نے حکم دیا کہ ڈاکٹر طاہر القاد ر ی کو 24 نو مبر کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جا ئے تا کہ مقدمہ میں شہا د تو ں کا عمل مکمل کیا جا سکے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes