کراچی؛3 روزہ خصوصی پولیو مہم کا آغاز 20اکتوبر سے ہوگا

Published on October 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 561)      No Comments

55
کراچی۔۔۔تین روزہ خصوصی پولیو مہم بیس اکتوبر سے شروع کی جائے گی، متعلقہ حکام کے مطابق رضاکاروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے اجلاس طلب کر لیا گیا ہے،کراچی میں تین روزہ خصوصی پولیو مہم 20اکتوبر سے شروع ہورہی ہے، پروجیکٹ ڈایریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر مظہر خمیسانی کے مطابق ہائی رسک یونین کونسلوں میں پولیو ویکسین فراہم کی جائے گی جبکہ مہم میں شریک کارکنان کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔متعلقہ حکام کے مطابق ملیر کے بعض علاقوں سے خراب پولیو ویکیسن پلانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں ، شکایات کا جائزہ لینے کے بعد فراہم کردہ ویکیسن معیار کے مطابق ہے۔ڈاکٹر مظہر خمیسانی کا کہنا ہے کہ پولیو رضاکاروں کو پولیو والے دن ویکیسن فراہم کی جاتی ہے جبکہ دن کے اختتام پر ویکسن واپس جمع کرائی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme