پانامہ پیپرز کسی فرد واحد یا جماعت کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک قومی ایشو ہے،مخدوم احمد محمود

Published on November 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

07
بہاولپور (یو این پی) پانامہ پیپرز کسی فرد واحد یا جماعت کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک قومی ایشو ہے۔پیپلز پارٹی وزیر اعظم سمیت ہر فرد کے احتساب کا مطالبہ کرتی ہے۔وزیر اعظم کے احتساب کے لئے اگر پیپلز پارٹی عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے تو نواز شریف سمیت سب کو عدلیہ کی بالادستی کو تسلیم کرنا ہوگا۔مخدوم سید احمد محمود سابق گورنر پنجاب وصدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سید وسیم اختر صوبائی پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی کی رہائش گاہ پر اْن کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو بلاتفریق میرٹ پر فیصلہ کرنا ہوگا، اگر پیپلز پارٹی کاوزیراعظم بغیر کسی وجہ سے گھر جاسکتا ہے تو باقی کرپٹ افراد کو بھی قانون کے عمل سے گزرنا ہوگا۔ اس سے قبل انہوں نے ڈاکٹر سید وسیم اختر کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اوران کے درجات کی بلندی کے لئے بھی دعا کی۔انہوں نے مرحومہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً مرحومہ ایک عظیم خاتون تھیں جنہوں نے ڈاکٹر سید وسیم اختر جیسے بیٹے کی تربیت کی جو دکھی اور بے کس عوام کے لئے ہر دم مصروف عمل اور باطل قوتوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پیپلز پارٹی کو رحیم یارخان کے الیکشن میں کامیابی سے نوازا ہے جس کا تمام تر سہرا پارٹی کارکنوں اور ان کے دوستوں اور سیاسی رفقاء کے سر ہے پیپلز پارٹی حالیہ بلدیاتی الیکشن میں رحیم یار خان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ہم نے مخصوص نشتوں پر جو امیدوار کھڑے کئے تھے وہ سب جیتے ہیں۔اللہ کے فضل سے چیئرمین بھی ہمارا ہی ہوگا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مقامی راہنماء محمد علی احسن۔محمد سلیم بھٹی،محمد حسین آذاد،نوازش پیرزادہ ایڈووکیٹ صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن،سید اشفاق بخاری ایڈووکیٹ۔رانا اطہر جمال۔ملک شبیر اختر ایڈووکیٹ،سجاد مغل،عبیداللہ ہمدانی،ملک امتیاز چنڑ،شفیق سولنگی،سائرہ عباسی ایڈووکیٹ،ملک حبیب اللہ بھٹہ،چوہدری حمید اور دیگر راہنماء بھی تعزیت کے لئے مخدوم احمد محمود کے ہمراہ تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme