ممبئی(یواین پی) بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں جرمنی کے ہاتھوں 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پہلے دونوں کوارٹرز میں سر توڑ کوشش کے باوجود کوئی بھی گول نہ ہو سکا مگر تیسرے کوارٹر یعنی چھتیسویں منٹ میں جرمنی کی جانب سے مارکوملٹکاؤ نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی اور مقررہ وقت کے اختتام پر قومی ٹیم کو ایک صفر کی شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔ورلڈکپ 2018 میں پاکستان پول ڈی میں شامل ہے، اس میں چار بار کی عالمی چیمپئن پاکستان، تین مرتبہ کی چیمپئن ہالینڈ، دو بار کی عالمی چیمئین جرمنی اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔