لائن آف کنٹرول پر عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیر جنگلات سردار میراکبر خان

Published on November 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments

index
نیلم (یو این پی) وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ آزادکشمیر کی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارتی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے افراد کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ۔ عوام کو ریاست کے اندر ترقی اور خوشخالی کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ اس کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ جن کے ثمرات بہت جلد عوام کے سامنے ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے دورہ نیلم ویلی کے دوران شاردہ اور کیل میں عوام کی کھلی کچہری میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عوامی شکایات سننے کے بعد وزیر جنگلات نے وادی نیلم کی عوام کو یقین دلایا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا منشور لیکر اقتدار میں آئی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت عوامی شکایات سننے کے لئے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عوام کی دہلیز پر کھلی کچہری لگا رہی ہے ۔تاکہ عوام کے مسائل کا تدراک کیا جاسکے ۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ میں عوام کاپر خلوص استقبال کرنے پر شکریہ اداکرتا ہوں اور نیلم ویلی عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ جنگلات سے متعلق جتنے بھی مسائل ہیں ان کو مقامی MLAکے ساتھ مشاورت کے ساتھ حل کریں گے ۔عوام کو سردیوں سے قبل ڈپوز میں لکڑی دستیاب ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ ہماری نیت صاف ہے اور ہم عوامی سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کا ر لائیں گے ملازمین عوام کے خدمت گا رہیں اور جو ملازم کا م نہیں کرتا اس کے خلاف سخت کارروائی کریں گے ۔لائن آف کنٹرول پر کشیدگی قابل مذمت ہے اقوام متحدہ بھارت پر فائر بندی پر عملدرآمد کروانے کے لیے دباؤ ڈالے اور بھارت جارحیت اوربے گناہ شہریوں کی شہادت کا نوٹس لیں۔ ہم لائن آف کنٹرول پر بسنے والے افراد ہمارے بلا تنخواہ سپاہی ہیں ان کو تنہا نہیں چھوڑے گے ۔ہم ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہمارے لوگ باہمت ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انھوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ہنگامی حالات کی صورت میں آپکو لکڑی فراہم کی جائے گی تاکہ آپ اپنی جان ومال کا تحفظ کرسکے۔ انھوں نے کہاجنگل اور جنگلی حیات اس دھرتی کا حسن ہے اس کی حفاظت ہم سب کا اولین فرض ہے ۔ ہم سفید پہاڑوں اور رقبہ جات کو سرسبز وشاداب بنائیں گے ۔ اس سلسلہ میں ہم نے تحفظ جنگلات کمیٹیاں بنائی ہیں۔ تاکہ عوام بھی محکمہ جنگلات کے ساتھ ملکر جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرسکے ۔ نیلم ویلی میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا مسلم لیگ ن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر عوام علاقہ شاردہ وکیل نے وزیر جنگلات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ پہلے وزیر حکومت ہے جنھوں نے جنگی حالات کے باوجود بھی لائن آف کنٹرول کے علاقوں کا دورہ کیا اور عوامی شکایات سننے کے لیے ہمارے درمیان تشریف لائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme