سگریٹ کمپنی کے سیلزمین کو نقاب پوش ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پہ لوٹ لیا

Published on July 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 717)      No Comments

Sig
اکثر سیلز مین ڈاکوؤں کے ہاتھوں اپنی جمع پونجی گنوا چکے جبکہ پولیس نے چپ سادھ رکھی ہے
بورے والا(یواین پی ) گزشتہ روز سگریٹ کمپنی کے سیلزمین کو نقاب پوش ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پہ لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق ٹبیکو کمپنی کے سیلز مین رانا محمد اشرف اپنے سگریٹ برانڈ کی فروخت کرکے199ای بی سے براستہ مانا موڑ اپنے گھر بورے والہ آرہا تھا کہ چک 201 ای بی کے نزدیک اچانک دو نقاب پوش ڈاکو جو کہ 125موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ پہ سوار تھے انہوں نے سیلز مین کو روکا اور گن پوائنٹ پہ اس روز کی سیل مبلغ 5000روپے زبردستی چھین لی واضح رہے مذکور سیلز مین سے ماہ مئی میں بھی نقاب پوش ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پہ رقم چھین لی تھی سیلز مین نے مقامی تھانہ گگومیں واردات کی درخواست دی تھی لیکن تاحال اس واردات کی درخواست پہ پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیاچند ماہ سے اس علاقہ میں اکثر سیلز مین ڈاکوؤں کے ہاتھوں اپنی جمع پونجی گنوا چکے ہیں اس کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog