معیاری فلمیں زوال پذیرپاکستانی فلمی صنعت کونئی راہوں پہ گامزن کر سکتی ہیں کوئل چوہدری

Published on November 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments

میری نئی پنجابی فلم ’’رانی ماں ‘‘روایتی کہانیوں سے ہٹ کر اور منفردہے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کریگیunp-pic
لاہور(یو این پی) دورحاضر میں جدیدطرزمیں بننے والی معیاری فلمیں زوال پذیرپاکستانی فلمی صنعت کونئی راہوں پہ گامزن کر سکتی ہیں پاکستان میں بھارتی فلموں پرپابندی ہوئی عائد کی گئی ایسے حالات میں فلم نگر سے منسلک افراد کو اپنی صلاحیتوں کو پردہ سکرین پہ لانے کاسنہری موقع ملاہے ان خیالات کا اظہار فلمساز مصنف وہدایت کار قاسم شاکر کی پنجابی فلم ’’رانی ماں ‘‘ کے سیٹ پہ فلمسٹار کوئل چوہدری نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے بتایا کہ میری نئی پنجابی فلم روایتی کہانیوں سے ہٹ کر اور منفردہے یہی وجہ ہے کہ مجھے اس فلم سے بہت سی توقعات ہیں کہ یہ کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی دیگر کاسٹ میں سکندر شاہ،سجنی ،خرم شہزاد،آصف رانا،علی قریش،چکورخاں،علی چوہدری،پیا نوراور ڈاکٹر بی اے خرم شامل ہیں میری یہ فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے فلم کی عکس بندی کا کام جاری ہے واضح رہے کہ کوئل چوہدری اس فلم سے قبل کئی سرائیکی فلمیں کر چکی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes