مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ، فاٹا اوربالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان

Published on November 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 732)      No Comments

b

اسلام آباد/کوئٹہ(یو این پی)ملک کے پہاڑوں پربرفباری کے بعد میدانی علاقوں میں موسم مزید سرد ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ سردی قلات میں ہے جہاں اب تک کا درجہ حرارت منفی04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر ، چترال سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برف پڑنے کے بعد سردی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں بھی خشک ہواوں نے موسم کو ٹھنڈاکردیا ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطا بق آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme