پاکستان کے لئے کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے لئے تیار ہوں؛کامران اکمل

Published on November 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 738)      No Comments

7
کراچی:(یو این پی)  قومی کرکٹ کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے لئے تیار ہوں۔ ٹی وی پر بیٹھ کر میری ذات پر تنقید کرنے والے عزت کرانا سیکھیں۔ قومی ٹیم سے مسلسل ڈراپ ہونے پر قومی کرکٹر کامران اکمل بھی بول پڑے۔ ان کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر نہیں، قومی ٹیم میں بیٹنگ کروں گا اور کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے لئے تیار ہوں۔ ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ دو سال میں پر فارمنس اچھی ہوئی ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کا ریکارڈ دیکھ لیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر باتیں کرنے والے ذات پر نہیں پر فارمنس پربات کریں۔ کامران اکمل قائد اعظم ٹرافی کے موجودہ سیزن میں 6 میچز میں 700 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes