ملک بھر میں آپریشن ’’رد الفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان

Published on February 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

1
راولپنڈی(یو این پی) لاہور میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت اہم سکیورٹی اجلاس میں ملک بھر میں آپریشن ’’رد الفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد دہشتگردوں کے خلاف کامیابیوں کو مستحکم بنا نا ہے ،نئے آپریشن میں بری فوج کے ساتھ پاک فضائیہ،بحریہ،رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حصہ لیں گے،سرحدی انتظام پر خصوصی توجہ ہوگی،غیر قانونی اسلحہ و گولہ بارود کی روک تھام کا عمل بھی آپریشن کا حصہ ہو گا۔یو ا ین پی کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بدھ کو لاہور میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت اہم سکیورٹی اجلاس ہوا ۔اجلاس میں پنجاب بھر کے کور کمانڈرز اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ’’ردالفساد ‘‘شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپریشن کا مقصد ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہے۔ آپریشن ردالفساد شروع کرنے کا مقصد اب تک کی کامیابیوں کو مستحکم بنانا اور دہشت گردوں کا بلاتفریق خاتمہ ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا اور یہ آپریشن ملک بھر میں ہو گا جس میں فضائیہ اور بحریہ بھی شامل ہوں گی۔ پنجاب میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی آپریشن میں حصہ لیں گے۔ موجودہ آپریشن جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ بارڈر مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ملک بھر میں غیر قانونی اسلحہ و گولہ بارود کی روک تھام کا عمل بھی آپریشن کا حصہ ہو گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے تمام ادارے معاونت کریں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہیکہ آپریشن کا مقصد اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے جب کہ آپریشن سے سرحدوں پر سیکیورٹی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلا امتیاز آپریشن سے ملک میں شدت پسندی اور دہشت گردی کے خطرے کو ختم کیا جائے گا، ملک کو دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ سے بھی پاک کیا جائے گا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں انسدا دہشت گردی آپریشن بھی جاری رکھے جائیں گے جب کہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی کے لیے رینجرز بڑے پیمانے پر کاروائی کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题