وزیر اعظم نواز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت

Published on December 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

6
اسلام آباد:(یو این پی) وزیراعظم نوازشریف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کیا ہے اور صدر منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دی ہے، ساتھ ہی انہیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دے دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شاندار شہریوں کا شاندار ملک ہے، جہاں آنا پسند کروں گا۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے یہ بھی کہا کہ آپ جب چاہیں مجھے فون کر سکتے ہیں، تصفیہ طلب معاملات کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme