یوم آزادی کی تقریب میں مسلح افواج کے چاک وچوبند دستے کا مارچ پاسٹ، وزیراعظم کو سلامی پیش کی

Published on August 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 843)      No Comments

333
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان کی 68ویں یوم آزادی کی تقریب میں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کیا اور وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔ بعد ازاں وزیراعظم محمد نواز شریف نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا۔ پاک فوج کے مشترکہ مسلح دستوں کی قیادت 8 فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے میجر کمال خان یوسف زئی نے کی ۔آرمی سکول آف میوزیشن کے تربیت یافتہ دستہ نے ملی نغموں کی دھنوں پر بے مثال فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔ وزیراعظم کے خطاب کے بعد پاک فضائیہ کے 4 ایف 16، 4 معراج اور 6 ہیلی کاپٹروں نے پریڈ ایونیو کے اوپر فلائی پاسٹ کیا جبکہ تقریب کے آخر میں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں آتش بازی کا مسحورکن مظاہرہ پیش کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy