مسلم لیگ (ن)کے دامن پر کرپشن کا ایک بھی داغ نہیں، شہبازشریف

Published on December 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

5
لاہور(یوا ین پی)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف کرپشن کا ایک اسکینڈل بھینہیں،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی گئی ہے۔جمعہ کووزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع اپنے پیغام میں کہا کہ جو لوگ میرٹ پرآتے ہیں وہی کرپشن سے دوررہتے ہیں اور میرٹ کی حکمرانی کو یقینی بناتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے اوروزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے قابل ستائش اقدامات سمیت شفافیت ومیرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثراقدامات کئے گئے ہیں۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شفافیت کے فروغ، کرپشن کے خاتمے اور بہتر خدمات کی فراہمی کی پالیسی کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہترہوا ہے، رشوت ستانی کے خاتمے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کی کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، پنجاب حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے جب کہ ترقیاتی منصوبے شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes