محکمہ ریوینیو ایان علی کی اپیل 30روز میں نمٹائے،سندھ ہائیکورٹ

Published on January 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 621)      No Comments

کراچی(یوا ین پی)سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کے فلیٹ کو قرق کرنے کیخلاف312283_78402086 درخواست کی سماعت کرتے ہوئے محکمہ ریوینیو کو ایان علی کی اپیل 30روز میں نمٹانے کاحکم دیدیا ۔ جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کے فلیٹ کو قرق کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،سماعت جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی،درخواست میں ماڈل ایان علی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ ایف بی آر نے 2014 میں ایک کروڑ 88لاکھ روپے کا نوٹس بھیجا تھا،اورنوٹس ملنے کے وقت میں جیل میں تھی،اورٹیکس نہ دینے پرمحکمہ ریوینیو نے میرا فلیٹ قرق کرلیا ہے۔فلیٹ کریک وسٹا ڈی ایچ اے میں ہے،5لاکھ ڈالر برآمد ہونے پر ایف بی آر نے ٹیکس کا نوٹس بھیجا تھا،اور یہ رقم 5کروڑ 61روپے بنتی ہے،واضح رہے کہ فلیٹ کی قرقی کیخلاف محکمہ ریوینیو میں اپیل زیرالتواہے،درخواست پر عدالت نے محکمہ ریوینیو کو ایان علی کی اپیل 30روز میں نمٹانے کاحکم دیدیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes