عمران خان نےسپریم کورٹ میں جاکر غلطی کی : کائرہ ،خورشید شاہ

Published on December 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

16
سکھر(یواین پی)پیپلزپارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر اور سابق وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاناما پر ہمارا بل منظور کیا جائے ،ہماری دانست میں عمران خان نے سپریم کورٹ جاکر غلطی کی ہے ۔،سکھر میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاناما پر پیپلزپارٹی کا بل منظور کیا جائے کیونکہ پی ٹی آئی رہنماوں کے بھی اس پر دستخط ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیرمملکت سے گزارش کرتاہوں کہ بیان دیتے ہوئے سوچ سمجھ لیا کریں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے صرف ایک حصے پر کام ہورہا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes